پی ٹی آئی کارکنان کا ٹکٹوں کی تقسیم پر زمان پارک کے باہر احتجاج
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا گیا۔
پی ٹی آئی پی پی 110 فیصل آباد اور پی پی 150 لاہور کے کارکنوں نے زمان پارک کے باہر مظاہرے میں پیرا شوٹر نامنظور کے نعرے لگائے۔
عمران خان کی رہائشگاہ کے بار احتجاج میں فیصل آباد سے تحریک اںصاف کے ناراض کارکنان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
اس کے علاوہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 150 قیصر انور عوان کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اس بار ٹکٹ قیصر بٹ کو نہیں ملا جو کہ نا انصافی ہے، اگر عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں تو اس ٹکٹ کا انصاف کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجا یاور کمال ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ہی جماعت کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی گئی۔
پی ٹی آئی نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.