Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہوگئے

غلام محمود ڈوگر کو ان کے سیاسی کردار نے متنازع بنائے رکھا
شائع 23 اپريل 2023 03:37pm

سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہوگئے ہیں۔

سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہوگئے ہیں، انہیں کریئر کے آخر میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے متنازع بنائے رکھا۔

غلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے۔ وفاقی حکومت نے ان کو عہدے سے بھی ہٹایا تھا اور احکامات نہ ماننے پر انہیں معطل کردیا تھا، تاہم انہوں نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا اور عدالتی احکامات حاصل کرکے پوسٹنگ نہیں چھوڑی۔

غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزرا پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر بھی وہ میڈیا کی زینت بنے رہے۔

pti

ghulam mehmood dogar