Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکار پور میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پرحملہ، دو اہلکار اغوا

ڈاکو مغوی پولیس اہلکاروں کا اسلحہ اور موٹرسائیکلیں بھی ساتھ لے گئے
شائع 23 اپريل 2023 12:21pm

ڈاکوؤں نے کورٹ شاہو پولیس چوکی پر حملہ کیا اور دو پولیس اہلکاروں کومبینہ طور پراغوا کرلیا۔

شکارپور میں پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہیں، اور ڈاکو کورٹ شاہو پولیس چوکی کے دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے رات گئے چوکی پر حملہ کیا اور ڈیوٹی پر دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، اغوا ہونے والے اہلکاروں میں ضمیر میرانی اور ماجد برڑو شامل ہیں۔ اغوا کار اہلکاروں کا اسلحہ اور موٹرسائیکلیں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری چوکی پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے بھاری نفری کو کچے کےعلاقے میں روانہ کردیا گیا ہے۔

Sindh Police

Shikarpur