Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات دور کرنے کیلئے نئی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

مجوزہ ریویو کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعجاز چوہدری شامل ہوں گے، ذرائع
شائع 22 اپريل 2023 09:08pm
چیئرمین پاکستان  تحریک انصاف عمران خان۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کارکنوں کے خدشات دور کرنے کے لئے نئی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عید کے پہلے روز پنجاب میں عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے خدشات کا جائزہ لیا اور نئی کمیٹی قائم کرنے پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے خدشات دور کرنے کے لئے نئی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مجوزہ ریویو کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی پی 25، لاہور کے حلقہ پی پی 162 اور پی پی 158 کے رہنما اور کارکنان نے ٹکٹس کی غلط تقسیم پر ایک بڑی تعداد میں زمان پارک کے باہر احتجاج کیا تھا۔

دوسری جانب پارٹی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف درخواستوں پر نظرثانی کا آغاز آج سے شروع کردیں گے جو کہ 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار فائنل کرلیے ہیں اور ساتھ ہی ٹکٹس بھی جاری کردیے ہیں۔

pti

imran khan

Punjab Elections

Distribution of tickets