Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں عید منانے شہریوں کی بڑی تعداد سی ویو پہنچ گئی

سمندر جیسی نعمت کی صفائی کا خیال رکھیں تو آلودگی کو شکست دی جاسکتی ہے، انتظامیہ
شائع 22 اپريل 2023 04:39pm
KARACHI: People are having fun on Seaview - Eid ul Fitar 2023 celebration - Aaj News

شہر قائد میں عید الفطر منانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے سی ویو کا رُخ کرلیا۔

سی ویو پہنچ کر عوام اپنی فیملیز کے ہمراہ خوب انجوائے کرتے ہوئے نظر آئی جب کہ شہریوں نے اضافی چارجز و ٹیکس وصولی کا شکوہ بھی کیا۔

اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ عید کا روز والدین کے ہمراہ ساحل پر آکر خوب مزے اڑائے اب گھر جاکر بھی عیدی وصول کریں گے۔

دوسری جانب سمندر جیسی نعمت اور کنارے پر موجود مناظر سے انجوائے کرنے والوں سے انتظامیہ نے درخواست کی ہے کہ اس کی صفائی کا بھی خیال رکھیں تو آلودگی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

karachi

sea view

Eid 2023