Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب

ساڑھے 33 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات
شائع 21 اپريل 2023 04:09pm

کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر کی سکیورٹی کے حوالے سے پولیس نے پلان ترتیب دے دیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کے مطابق صوبے بھرمیں مجموعی طور پر ساڑھے 33 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں۔

کراچی میں عید کی نماز کے لیے 4 ہزار سے زائد مقامات پر 9 ہزار 825 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ جب کہ حیدرآباد میں 8 ہزار 222، میرپور خاص میں ایک ہزار 690، شہید بینظرآباد میں 3 ہزار 30، لاڑکانہ میں 6 ہزار811 اور سکھر میں چار ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گے۔

آئی جی سندھ کا ٹریفک پولیس کو بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیام امن کیلیے سیکیورٹی کوفول پروف بنایا جائے گا، مساجد، امام بارگاہوں اورعید گاہوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیےعلاقوں میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے گا۔

karachi

Karachi Police

Eidul Fitr