Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت کی زائد کرایہ وصول کرنیوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

16 کمپنیوں کے روٹس کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی وارننگ جاری کردی
شائع 21 اپريل 2023 03:15pm

وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے آج ٹی وہ پر خبر چلنے کے بعد زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت دیو ناروانی نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث پائی گئیں ہیں جس پر 16 کمپنیوں کے روٹس کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہیں۔

سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت دیو ناروانی نے کہا کہ کارروائی کے دوران 3 دنوں میں مسافروں کو 15 لاکھ روپے واپس کیے ہیں۔

Eidul Fitr

Sharjeel Inam Memon

Public Transport

Intracity Transport