Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات شیڈول میں تبدیلی کردی

پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ 14 مئی برقرار رہے گی۔
شائع 20 اپريل 2023 10:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 20 سے 26 اپریل تک الاٹ کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 21 سے 25 اپریل کے درمیان نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے، انتخابی شیڈول میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ 14 مئی برقرار رہے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 اپریل کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد 5 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے 14 مئی کو انتخابات کے لیے شیڈول جاری کیا تھا۔

اس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جب کہ کاغذات نامزدگی میں اپیلیں تاریخ 10 اپریل تک دائر کی جا سکیں گی۔

شیڈول میں لکھا تھا کہ اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی۔

اس کے علاوہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

یہ وہی شیڈول تھا جو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں پیش کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ یہی پروگرام خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہو گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 21 فروری کو یہ کہہ کر پنجاب کے انتخابات آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دیے تھے کہ 30 اپریل کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں ہو سکتے اس لیے پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ آٹھ اکتوبر کو ہوں گے۔

مگر اسے سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ پاکستان کا آئین انتخابات کو 90 روز سے آگے جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور غیر آئینی حکم دیا تھا۔

election schedule

Election Commission of Pakistan (ECP)

Punjab Elections