Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، پرویزالہٰی کی عدالت میں درخواست

پرویز الہٰی نے مقدمات کی تفصیلات کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا
شائع 20 اپريل 2023 07:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو خدشہ ہے ان کیخلاف مقدمات درج ہیں جو ان کے علم میں نہیں۔ عدالت تمام مقدمات کی تفصیل طلب کرے، جب تک تفصیلات فراہم نہ ہوجائیں پولیس کو پرویز الہٰی کی گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پولیس سمیت دیگر اداروں کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے روکا جائے، پرویز الہیٰ اور انکے خاندان کے ارکان کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔ پرویز الہیٰ کو مقدمے کی صورت میں گرفتاری سے پہلے عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

PDM

Punjab police

Politics April 20 2023