کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک بیرون ملک سے آپریٹ ہونے کا انکشاف
مذہبی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار
کراچی میں فرقہ وارانہ کلنگ کرنے والے دہشتگردوں کا نیٹ ورک بیرون ملک سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں اور پولیس کی تفتیش میں اہم پیشرف سامنے آئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ فرقہ وارانہ تخریب کاری کا نیٹ ورک بیرون ملک سے آپریٹ ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں مذہبی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار ہوا، اور گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک بیرون ملک سے آپریٹ ہوتا ہے۔
دہشت گردوں کی گرفتاریوں اور انکشافات پر کراچی پولیس چیف کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
terrorism
Terrorist
مقبول ترین
Comments are closed on this story.