Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حلف اٹھالیا

چوہدری انوارالحق بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2023 05:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حلف اٹھالیا۔

چوہدری انوارالحق بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے، انوار الحق نے باون کے ایوان میں اڑتالیس ووٹ حاصل کیے۔

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری نئے وزیراعظم ہاؤس کی عمارت میں منعقد ہوئی، جس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ممبران شریک ہوئے، تقریب میں نومنتخب وزیراعظم چوہدری انوار کی فیملی بھی موجود تھی۔

اس سے قبل آزاد کشمیراسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب نہ ہوسکا، ڈپٹی اسپیکرآزادکشمیر نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔ جس کے ساتھ ہی نومنتخب وزیراعظم کے حلف سے قبل نئے اتحاد میں دراڑیں پڑنے کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔

واضح رہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ کا وقت دیا گیا۔

مزید پڑھیں: چوہدری انوار الحق کی وزارت عظمیٰ کیلئے نامزدگی پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر برہم

سیکرٹری اسمبلی آزاد کشمیر کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے جس کے بعد اسپیکر انورالحق کو بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کیا گیا۔

سیکرٹری اسمبلی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بلا مقابلہ انتخاب کے بعد بھی ووٹنگ کا عمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: نئے قائد ایوان کا انتخاب: آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اجلاس ملتوی کرکے فرار

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کیا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد ووٹنگ کے عمل کے لئے اجلاس ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض کی صدارت میں شروع ہوا۔

قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لئے ووٹنگ کرائی گئی، چوہدری انوارالحق نے 52 میں سے 48 ووٹ حاصل کیے، وہ آزاد کشمیر کے 15ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

انوارالحق کو متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے ممبران نے بھی ووٹ ڈالے۔

مزید پڑھیں: سردار تنویر الیاس کی وزارت عظمی کے عہدے پر فوری بحالی کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کے 2 ارکان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم اور مسلم کانفرنس کے سردار عتیق بھی ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوئے۔

انوار الحق نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ حا صل کیا۔

ذرائع کے مطابق انوار الحق نے اپوزیشن جماعتوں سے پاور شیئرنگ فارمولا طے کرلیا جبکہ صدر آزاد کشمیر بیر سٹرسلطان محمود کے مواخذے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، اس کے علاوہ آئندہ صدر اور اسپیکر کا فیصلہ بھی طے پا چکا۔

مزید پڑھیں: عدلیہ کے خلاف بیان پر وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نااہل قرار

چوہدری انوارالحق کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے، وہ 2006 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انوارالحق 2 باراسپیکرآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی رہ چکے ہیں۔

چوہدری انوارالحق آج صبح ساڑھے 11 بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے ۔

کون اپوزیشن میں ہوگا اورکون حکومت میں یہ آنے والا وقت بتائے گا، انوار الحق

دوسری جانب آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم انوارالحق نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ مجھے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ووٹ دیا ہے، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، کون اپوزیشن میں ہوگا اورکون حکومت میں یہ آنے والا وقت بتائے گا۔

انوارالحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور ہماری مخلوط حکومت نہیں بنے گی اس بات سے انکار نہیں کروں گا، قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوسکی تو اقتدار میں رہنے کا کوئی شوق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرہماری پارٹی اقتدار میں آنے کے قابل ہوتی تو میں وزیراعظم نہ ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

azad kashmir assembly

PM Azad Kashmir

muzaffarbad

anwar ul haq

Politics April 20 2023