Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

منتخب حکومتوں کے قیام تک عدالت اپنی نگرانی میں دوبوں صوبوں کے امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرے، استدعا
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2023 11:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگراں حکومتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پنجاب و پختونخوا میں نگران حکومتوں کی مدت کی تکمیل کے بعد دونوں حکومتوں کی فراغت کے معاملے پر تحریک انصاف نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی اور محمود خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں دونوں نگران وزرائے اعلیٰ کواختیارات کے استعمال سے فوری طور پر روکنے کے علاوہ عدالت عظمیٰ سے اپنی نگرانی میں پنجاب و خیبر پختونخوا میں روز مرہ کے امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عام انتخابات کے انعقاد کے نتیجے میں منتخب حکومتوں کے قیام تک روز مرہ کے امور کی دیکھ بھال کے لئے عدالت اپنی نگرانی میں طریقہ کار وضع کرے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹریز، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فریق بنایا ہے۔

pti

Supreme Court of Pakistan

Care Taker Government