Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، گلشن حدید سے کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد نے گلشن حدید میں شہری کو قتل کیا تھا، سی ٹی ڈی حکام
شائع 19 اپريل 2023 02:06pm
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

کراچی میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشتگرد گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے گلشن حدید میں ڈیری دُکان پر شہری کو قتل کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اعجاز احمد کے قتل کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاون میں درج ہے جبکہ دہشتگرد سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

CTD

Sindh Police

Karachi Crime