Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سرکاری ڈسپنسری سے 4 سالہ بچی کا اغواء ، فوٹیج سامنے آگئی

واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا
شائع 19 اپريل 2023 01:21pm
اسکرین گریب -  سی سی ٹی وی فوٹج
اسکرین گریب - سی سی ٹی وی فوٹج

کراچی کےعلاقے لائنزایریا میں سرکاری ڈسپنسری سے چار سالہ بچی کے اغوا کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

واقعہ چھ اپریل کو پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ جس میں ملزم کو ڈسپنری سے بچی کا ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ والدہ کی مُدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس کی مختلف پہلوؤں میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

karachi

Kidnapping Case