Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی چڑیا گھر: ڈاکٹرز کا صحت مند ہاتھی مدھوبالا کی فوری منتقلی کا مطالبہ

ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک اورغیر یقینی ہے، بین القومی ڈاکٹرز
شائع 19 اپريل 2023 12:55pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی چڑیا گھرکی بیماری ہتھنی نورجہاں کے حوالے سے انٹرنیشنل ویٹ ڈاکٹرز نے اہم انکشاف کردیا، ساتھ ہی صحت مند ہاتھی مدھو بالاکی فوری منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین القوامی ڈاکٹرنے انسٹاگرام پر نورجہاں کی وڈیو شئیر کی ہے جبکہ وڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ہتھنی کی صحت میں بہتری نہیں آرہی ہے اور وہ اپنے پیروں پرکھڑی ہونے سے قاصر ہے۔

بین القوامی ڈاکٹرز نے کہا کہ ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک اورغیر یقینی ہے فیلڈ پرموجود ٹیم ہرممکن کوشش کر رہی ہے جبکہ ہاتھیوں کو موزوں جگہ منتقلی کا مشورہ دیا جس پرعمل نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو نے کراچی چڑیا گھربند کرنے کا مطالبہ کردیا

ڈاکٹرز نے صحت مند ہاتھی مدھو بالاکی فوری منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سےبڑا نقصان ہوسکتا ہے چاہتے ہیں پاکستان کے ہاتھیوں کامستقبل بہترہو۔

Karachi Zoo

ELEPHANT NOOR JEHAN