Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں روانگی، اضافی کرائیوں نے ہوش اڑا دیئے

کرایوں میں اضافے کے باعث پردیسی پریشان
شائع 19 اپريل 2023 11:37am

عیدالفطر قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے تو ٹرانسپورٹرز بھی من مانے کرائے وصول کرنے لگے ہیں۔

جڑانواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سے پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں روانگی پراضافی کرائیوں نے مسافروں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے 10 روپے پٹرول میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹر نے کئی گناہ کرائے کی مد میں اضافہ کردیا ہے.

ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی لاپرواہی کے خمیازہ پردیسی اضافے کرائے کی صورت میں ادا کررہے ہیں۔

rawalpindi

اسلام آباد

Twin Cities