Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں 84 فٹ پٹری چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے دو ریلوے پٹریوں کو گیس سلنڈر کٹر کے ذریعے کاٹا، ریلوے پولیس
شائع 18 اپريل 2023 08:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختون خوا کے شہر مردان میں چوراسی فٹ پٹری چوری کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مردان میں ریل کی چوراسی فٹ پٹری چوری کرنے والے تین ملزمان کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان کو رشکئی کے مقام پر پھاٹک کے قریب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزمان آصف نواز، لقمان خان اور فلک نیازچوری شدہ پٹریوں سمیت گرفتار کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی 84 فٹ ریلوے پٹری برآمد ہوئی، ملزمان نے دو ریلوے پٹریوں کو گیس سلنڈر کٹر کے ذریعے کاٹا۔