Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود کو آرمی کا میجر ظاہر کرنے والا فراڈیہ گرفتار

ملزم نے کار پر پاک آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی، پولیس
شائع 18 اپريل 2023 03:04pm

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلی آرمی افسر گرفتار کرلیا۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلی آرمی افسر گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت تیمورعلی کے نام سے ہوئی، جس نے اپنی زیراستعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تو اس کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزم سے برآمد سامان کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

pakistan army

Karachi Police