Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمان پارک میں بلٹ پروف گیٹ نصب کرنے کیلئے پہنچا دیا گیا

گیٹ کی چوڑائی 16 فٹ اور لمبائی 10 فٹ جبکہ موٹائی 1.5انچ ہے
شائع 18 اپريل 2023 12:29pm
تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر نیا بلٹ پروف گیٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے سرچ آپریشن کے دوران دروازہ توڑ دیا گیا تھا، تاہم اس کے بدلے نیا گیٹ زمان پارک پہنچادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کا نیا گیٹ بلٹ پروف ہے، اور اس گیٹ کی چوڑائی 16 فٹ، لمبائی 10 فٹ جب کہ موٹائی 1.5انچ ہے۔

عمران خان کے گھر کے نئے گیٹ کو بنانے کے لیے بلٹ پروف شیٹ، اسٹیل اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے، اور اس گیٹ کی مالیت تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے ہے۔

pti

imran khan

zaman park