Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں کو پنجاب انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کا امکان

شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر اور دیگر رہنماؤں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، پارٹی ذرائع
شائع 18 اپريل 2023 12:11am
پی ٹی آئی رہنما۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کو پنجاب الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، ڈاکٹر مرادراس سمیت شبیر گجرو، ظہیر عباس کھوکھر اور دیگر سینئر رہنماوں کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہیں ملے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کی 80 فیصد نشستوں کے ٹکٹ فائنل کرلیے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سےکل ٹکٹوں کا حتمی اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 19 اپریل ہے۔

پنجاب میں عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی نے پی پی 113 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔

pti

Punjab Elections

Distribution of tickets