Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹروں کی ٹیم آج اپنے پلان کو حتمی شکل دے گی، ڈائریکٹر چڑیا گھر

بیمار ہتھنی نور جہاں کی طعبیت میں کوئی بہتری نہیں آسکی
شائع 17 اپريل 2023 02:48pm
تصویر- نمائندہ آج نیوز
تصویر- نمائندہ آج نیوز

کراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں کی طعبیت میں کوئی بہتری نہیں آسکی، فور پاز کے ڈاکٹروں کی ٹیم اپنے پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی پاکستان پہنچے گی۔

ڈاکٹروں کی آمد کے حوالے سے ڈائریکٹرچڑیا گھر نے بتایا کہ آج رات تک فور پاز اپنے پلان کو حتمی شکل دے گی کہ ٹیم میں کون ہوگا جس کے بعد ہی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

چڑیا گھر انتظامیہ دعوی کر رہی ہے کے نورجہاں کی طعبیت میں بہتری آرہی ہے۔ ڈائریکٹرچڑیا گھر کنورایوب نے کہا کہ ہتھنی نورجہاں کا علاج جاری ہے اور اسے کھڑا کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نورجہاں کے علاج کے لیے فور پاز کے ڈاکٹروں کی ٹیم ممکنہ طور پر اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی جبکہ ہتھنی نورجہاں کے آج خون کے مختلف ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹرچڑیا گھر کا کہنا کہ نورجہاں کا ایک بار پھر تفصیلی الٹرا ساونڈ بھی کیا جارہا ہے اور تمام ٹیسٹ فور پاز کے ڈاکٹرز کی ہدایات پر کروائے جارہے ہیں۔

مزید کہا کہ ہتھنی نورجہاں کمزوری کے باعث کھڑا ہونے کی کوشش نہیں کر پارہی ہے لیکن پُرامید ہیں نورجہاں جلد صحت یاب ہوگی اور اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکے گی۔

Karachi Zoo

ELEPHANT NOOR JEHAN