Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور کیا جائے گا
شائع 17 اپريل 2023 07:21am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں اہم قومی اموربھی زیربحث آئیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔

علاوہ ازیں فنڈز فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

federal cabinet

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

funds ecp