Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مدرسے کے بچے پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار، مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا
شائع 16 اپريل 2023 08:12pm

کراچی میں ہولیس نے مدرسے کے بچے پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد میں بغدادی تھانے کی حدود بن قاسم مدرسے میں قاری نے بچے پر بدترین تشدد کیا۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بچے پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت محمد واثق ولد فضل حق کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے کم عمر بچے پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بچے پر تشدد کا واقعہ ہفتے کوپیش آیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

Madrasa

child torture

Primary Education in Pakistan