Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے دو مغویوں کی بازیابی، ایس ایچ او شاہ لطیف معطل

ایس ایس پی ملیر نے ایس ایچ او شاہ لطیف تھانہ مظہر اعوان کو معطل کیا
شائع 16 اپريل 2023 07:54pm

کراچی میں دو مغویوں کی بازیابی کے معاملے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف کو معطل کردیا گیا۔

کراچی میں شاہ لطیف تھانے سے دو مغویوں کی بازیابی کے معاملے پر ایس ایچ او شاہ لطیف کو معطل کر دیا گیا جبکہ تاوان وصول کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گذشتہ روز شاہ لطیف تھانے سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے چھاپہ مار کے دو مغویوں کو بازیاب کرایا، ذرائع کے مطابق پولیس شہریوں کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

واقع پر ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ملوث تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی ملیر کو حکم دیا تھا کہ ایس ایچ او سمیت تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جس کے بعد ایس ایس پی ملیر نے ایس ایچ او شاہ لطیف تھانہ مظہر اعوان کو معطل کردیا جبکہ اے وی سی سی حکام گذشتہ روز تاوان وصول کرنے والے 4 اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

Karachi Police

Karachi Crime

Kidnapping Case