Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے سیکیورٹی گارڈز تبدیل کرنے کا فیصلہ

زمان پارک میں عمران خان کے سیکیورٹی ہیڈ کی جانب سے گارڈز کی سلیکشن کے لیے انٹرویوز
شائع 16 اپريل 2023 06:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیکیورٹی تھریٹ کے معاملے پر چئیرمین عمران خان کے سکیورٹی گارڈز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے گارڈز کی سلیکشن کے لیے انٹرویوز جاری ہیں۔

عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر نئے قاتلانہ حملوں کے انکشاف پر تحریک انصاف نے زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے سیکیورٹی اسکواڈ میں نئے گارڈز شامل کیے جائیں گے۔

آج زمان پارک میں عمران خان کے سیکیورٹی ہیڈ کی جانب سے گارڈز کی سلیکشن کے لیے انٹرویوز کیے گئے ہیں۔

imran khan

zaman park

Security Guards