Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی زیدی کوعدالت میں پیش نہ کرنے پر تحریک انصاف نے درخواست دائر کردی

عدالت ابراہیم حیدری پولیس سے رپورٹ طلب کرے، درخواست
شائع 16 اپريل 2023 03:45pm

پولیس کی جانب سے علی زیدی کوعدالت میں پیش نہ کرنے پر تحریک انصاف کے وکلا نے درخواست جمع کروا دی۔

کراچی میں تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے علی زیدی کوعدالت میں پیش نہ کرنے پرتحریک انصاف کے وکلا نے درخواست جمع کروا دی ہے۔

ظہور محسود ایڈووکیٹ کی جانب سے ملیر کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ علی زیدی کو گزشتہ روز ابراہیم حیدری پولیس نے ان کے دفترسے گرفتار کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق پولیس کوعلی زیدی کو آج عدالت میں پیش کرنا تھا، لیکن پولیس نے تاحال انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جوکہ غیر قانونی ہے۔

ظہور محسود ایڈووکیٹ نے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے علی زیدی سے ان کے وکلا کو بھی ملنے نہیں دیا، عدالت ابراہیم حیدری پولیس سے رپورٹ طلب کرے، اور پولیس کے اس غیرقانونی عمل پر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

pti

Ali Zaidi