Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، گلشن حدید سے اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

رینجرز اور پولیس کی گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی، ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد
شائع 16 اپريل 2023 09:05am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3ملزمان گرفتار کیا ہے، جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان سے اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پاور ہاؤس چورنگی پرعوام سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے میں مارے گئے ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ قانونی ضابطے کی کارروائی کیلئے ہلاک ملزم کی لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔

علاوہ ازیں کراچی میں نیپا پل پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ س

Sindh Police

Karachi Crime

Karachi Street Crimes