اب تک ہونے والی مردم شماری میں پاکستان کی مجموعی آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک بھر میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری میں مخصوص اضلاع کے لئے 20 اپریل کی توسیع کردی ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے تصدیق کی ہے کہ مردم شماری کی تاریخ میں مخصوص اضلاع کے لیے 20 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایک بیان میں محمد سرور گوندل نے کہا کہ ملک کی اب تک شمار کی گئی آبادی 23 کڑور 4 لاکھ ہے،122 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات نے کہا کہ اب تک آبادی میں 2017 کی آبادی کی نسبت چھ سے آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جب کہ اعداد و شمار کے مطابق آبادی میں 2017 کی نسبت 1 کڑور 71 لاکھ 89 ہزار 968 کا اضافہ ہوا ہے۔
محمد سرور گوندل کا کہنا تھا کہ مکمل کردہ اضلاع میں مردم شماری کا ڈیٹا کی تصدیق کا عمل 20 اپریل 2023 تک جاری رہے گا۔
Comments are closed on this story.