Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ، اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری اسپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر مقرر، پولیس ترجمان
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2023 06:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کے لئے اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی تشکیل دئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم اسپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔

پولیس نے مقدمہ نمبر255/23 تھانہ رمنا میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کی عملداری کیلئے کوشاں ہے، پولیس افسران کیخلاف پروپیگنڈا ایک منصوبے کا حصہ ہے، تمام مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے، مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔

pti

Zaman Park Operation

islamabad capital police