Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

علی امین کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 15 اپريل 2023 04:04pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور ہوگئی۔

پنجاب کے شہر بھکر کے سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے علی امین کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ بھکر کے سول جج محمد وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماء علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

pti

imran khan

judicial complex