Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتھنی نورجہاں کی تشویشناک حالت کے باعث فورپاز کی ٹیم جلد پاکستان روانہ ہوگی

ڈاکٹرز ہتھنی کو وٹامن کی ڈرپ لگا رہے ہیں، ڈائریکٹر چڑیا
شائع 15 اپريل 2023 02:25pm
اسکرین گریب / ٹوئٹر
اسکرین گریب / ٹوئٹر

بیمار ہتھنی نورجہاں کی صحت سے متعلق ڈائریکٹر چڑیا گھرنے کہا کہ ہتھنی کی حالت تشویشناک ہونے پر فورپاز انٹرنیشنل کی ٹیم جلد پاکستان روانہ ہوگی۔

بیمارہتھی نورجہاں کا علاج بین الاقوامی این جی اوفورپاز کی ہدایت پرکیا جارہا ہے، جبکہ کرین کی مدد سے ہتھنی کی پوزیشن تبدیل کی گئی ہے اور چڑیا گھر کے ڈاکٹرزمختلف ادویات دے رہے ہیں۔

ڈائریکٹرچڑیا گھرکنورایوب نے آج نیوزسے گفتگو میں بتایا کہ ہتھی نورجہاں اس وقت آئی سی یو کنڈیشن میں ہے اور مقامی ڈاکٹرزہتھنی کوطبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

مزید کہا کہ ٹیم فورپاز کو ہتھنی کی صحت سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے ٹیم کو پاکستان بلانے کیلئے ان کے لیڈرسے بات ہوئی ہے امید ہے دوتین دن میں فورپاز کی ٹیم کراچی پہنچے گی۔

کنورایوب نے کہا کہ چڑیا گھرکے ڈاکٹرز ہتھنی کو وٹامن کی ڈرپ لگا رہے ہیں تاکہ ہتھنی دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو، گزشتہ کئی ماہ سے ہتھی اپنے کمزورپیروں پرکھڑی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیمار ہتھنی علاج معالجے کے اخراجات فور پاز این جی او برداشت کررہی ہے جبکہ علاج کے دوران دیگر لوازمات کی فراہمی کے لئے چُڑیا گھر انتظامیہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

گذشتہ روز ہتھنی کو پونڈ سے نکالنے کے لئے کرین منگوائی گئی تھی لوازمات میں کرین کا کرایہ، ٹینٹ، بھالو مٹی بچھانا اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی چڑیا گھر: بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت میں بہتری نہ آسکی

ذرائع نے بتایا کہ چُڑیا گھرانتظامیہ کے افسران باہمی تعاون سے یہ اخراجات برداشت کررہے ہیں اور کے ایم سی کے مالی بحران کے مدنظر چُڑیا گھر کے افسران ایڈمنسٹریٹر کراچی سے فنڈز ڈیمانڈ سے گریزاں ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہتھنی کی بیماری کے دوران غیر طبی اخراجات کا تخمینہ تقریبا ایک لاکھ روپے یومیہ ہے۔

Karachi Zoo

ELEPHANT NOOR JEHAN