Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان بزدارکیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اورانکوائری شروع

سابق وزیراعلی پنجاب کو 17 اپریل کو طلب کرلیا گیا
شائع 14 اپريل 2023 04:01pm

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو سترا اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ایک اور انکوائری شروع کردی گئی ہے، اور اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کو 17 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر پرائیویٹ زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام ہے، ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے، اور ہال عثمان بزدار کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا، اور اس کا ورک آرڈر بھی سابق وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز کی کمپنی کو دیا گیا۔

pti

Usman Buzdar

ex cm punjab

Punjab Anti Corruption