Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوم القدس، فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں

یوم القدس ریلیوں میں شرکاء کے اسرائیل مخالف نعرے
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2023 04:56pm
گزشتہ برس نکالی جانے والی ریلی کی جھلک - تصویر: اے ایف پی/ فائل
گزشتہ برس نکالی جانے والی ریلی کی جھلک - تصویر: اے ایف پی/ فائل

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مغربی کنارے میں کارروائیوں کے خلاف آج یوم القدس منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں مسلمان رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں بھی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ اس برس یوم القدس سے قبل فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کو غاصبانہ یہودی قبضے سے آزادی دلوانے کی مناسبت سے یوم القدس منایا جا رہا ہے، مختلف جماعتوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

کراچی میں یوم القدس کی مرکزی ریلی سے قبل سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا۔ نمائش چورنگی سے شروع ہونے والی ریلی کا اختتامی پوائنٹ تبت سینٹر ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ریلی کی سیکیورٹی پر تقریبا 2 ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئےہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے روٹ کی اطراف کی تمام سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا اور ٹریفک کے لئے متبادل راستے رکھے گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نمائش آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا گیا اور تبت سینٹر سے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ اور لکی اسٹاربھیجنے کا پلان ہے۔ ریلی کے اختتام پر تمام روڈ کھول دیے جائیں گے۔

karachi

palestinians

Al Quds Day