Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی چڑیا گھر: بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت میں بہتری نہ آسکی

نورجہاں کل صبح خشک تالاب میں گرگئی
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2023 02:32pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی تشویشناک حالت کے بارے میں امدادی ٹیم نے کہا کہ وہ ابھی کھڑے ہونے کی حالت میں نہیں ہے۔

بیمار ہتھنی نور کی حالت سے متعلق فورپاز کی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ ہتھنی کی حالت تشویشناک ہے وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں ہے، جبکہ ایک ہفتے قبل ہی ہماری ٹیم نے ہتھنی کا طبی معائنہ کیا تھا۔

غیر ملکی ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہتھنی کا علاج جاری ہے، نورجہاں کو رات گئے 16 ڈرپس بھی لگائی جا چکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہتھنی کی تشویشناک حالت سے متعلق ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی، تو ہماری ٹیم نے فوری طورہتھنی کے پاس موجود مقامی ٹیم سے ویڈیو کال پر رابطہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقامی ٹیم میں جانوروں کے ڈاکٹر، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر اور دیگر رضاکار شامل تھے، اس کے ساتھ بیمار ہتھنی کی تصاویر بھی موصول ہوئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ہتھنی نور جہاں کی طبیعت سنبھلنے لگی، بین الاقوامی ڈاکٹرز کی ٹیم نے سفاری پارک میں جگہ کا معائنہ کیا

ترجمان نے کہا کہ بیمار ہتھنی آج بھی بیٹھی ہیں، جو ابھی کھڑی ہونے کی حالت میں نہیں ہے اور ٹیم نے رات بھرمحنتٓ کی تاکہ ہتھنی حالت میں کچھ بہتری آسکے تاہم اگر ہتھنی کی حالت بہتر ہوتی ہے تواس کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔ فور پاز ٹیم اس وقت مقامی ٹیم کے ساتھ ویڈیو کالز کے ذریعے ہتھنی بچانے کے ممکنہ حل کے بارے میں کام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ہتھنی نور کل جہاں صبح اپنے جنگلے میں قائم خشک تالاب میں گرگئی جس کے بعد ہتھنی کو شام ساڑھے 5 بجے کرین کے ذریعے تالاب سے نکالا گیا۔

طبی ماہرین کے مطابق ہاتھی زیادہ دیرنہیں بیٹھتا، بیمار ہتھنی حرکت کرنے سے بھی قاصر ہے۔ ہتھنی نور جہاں کو پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں مشکلات ہیں۔

مزید پڑھیں: ہتھنی نور جہاں، فور پاز نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دعوے کا پول کھول دیا

واضح رہے کہ بیمار ہتھنی نور جہاں کے معائنے اور علاج کے لئے بین الاقوامی ادارے فور پاز کے ڈاکٹروں پر مشتمل 6 رکنی ٹیم کراچی چڑیا گھر پہنچی تھی۔

نورجہاں گزشتہ تین ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں سوجن کے باعث سخت تکلیف اور اذیت کا شکار ہے، جس کا علاج شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی چڑیا گھر، ڈاکٹرزکی ٹیم نے بیمار ہتھنی کا معائنہ کرلیا

karachi

Karachi Zoo

ELEPHANT NOOR JEHAN

dry pond