Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں یرغمال بنائی گئی کینیا کی دو خواتین بازیاب

ملزمان نے دونوں غیر ملکی خواتین سے سوشل میڈیا کے زریعے رابطہ کرکے نوکری کا جھانسہ دیا تھا، پولیس حکام
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2023 12:57am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ( اے وی سی سی)، سی پی ایل سی اور ضلع پولیس نے اسکیم 33 پنجابی سودا گران سوسائٹی میں کارروائی کرکے دو کینئن خواتین کو بازیاب کر لیا جب کہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای وی سی سی حکام کے مطابق کاروائی کے دوران آغا اور راجہ حسنین نامی ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ گروہ کا سرغنہ حیدر الرحمان اور ساتھی ندرت العین فرار ہوگئے، اس کے علاوہ کارروائی میں تین مشتبہ افراد کو حرقسات میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دونوں غیر ملکی خواتین سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرکے انہیں نوکری کا جھانسہ دیا تھا اور متاثرہ خواتین کے پاسپورٹ ضبط کرلیئے تھے۔

خواتین کے اغواء کی اطلاع کینیا کے سفارت خانے کی جانب سے براہ راست دی گئی جس کے بعد اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے بعد دونوں خواتین کو بازیاب کرایا۔

پولیس حکام کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے کا مقدمہ دہشت گردی، اغوا اور دیگر دفعات کے سچل تھانے میں درج کیا گیا جب کہ اسپیشلائزڈ ٹیم کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

karachi

AVCC Raid

Kenyan Citizens

CPLC