Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جس وقت ہمارا سر گھوم گیا اس وقت ریڈ لائن نہیں ڈیڈ لائن کی ضرورت ہوگی، فاروق ستار

اگر ہم متحد ہوجائیں تو کوٹہ سسٹم، بلدیاتی وسائل اور تمام بحران حل ہوجائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
شائع 13 اپريل 2023 10:29pm
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار۔ فوٹو — فائل
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار۔ فوٹو — فائل

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم یو ایم) کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جس وقت ہمارا سر گھوم گیا اس وقت ریڈ لائن نہیں ڈیڈ لائن کی ضرورت ہوگی۔

افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں تو کوٹہ سسٹم، بلدیاتی وسائل اور تمام بحران حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر اور تیل کی قیمتیں تیسری سنچری پر جارہی ہیں، عوام 75سال سے بولنگ کرا رہے ہیں، انہیں بیٹنگ کی باری نہیں مل رہی، لہٰذا جس وقت ہمارا سر گھوم گیا اس وقت ریڈ لائن نہیں ڈیڈ لائن کی ضرورت ہوگی۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں تمہیں وسائل چاہئیں لیکن ہمیں کچھ دینے کو تیار نہیں، اب یہ ون وے ٹریفک نہیں چلے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ برمی، بنگالی اور افغان سب کراچی میں ہیں، ملک خوشحالی کی طرف اسی وقت جاسکتا ہے جب سب کو برابر کے حقوق دیئے جائیں اور سب کو برابر گنا جائے۔

ایم رہنما نے مردم شماری کو تاریخی دھاندھلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا ریونیو کراچی و حیدرآبد سے آتا ہے، پیپلزپارٹی کو چند دنوں کی وارننگ دی ہے پھر ہم فیصلہ کریں گے تمہارے سارے مزے اور عیاشیاں زمین بوس ہوجائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کراچی کی 60 فیصد آبادی لاپتہ تھی اور اب 66 فیصد آبادی لاپتہ کی جارہی ہے۔

PPP

Farooq Sattar

Census 2023