Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوکراچی فیکڑی آتشزدگی: واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی

واقعے میں فائر فائٹرسمیت 83 افراد زخمی ہوئے 4 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں
شائع 13 اپريل 2023 02:11pm
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

نیوکراچی میں بیڈ شیٹ بنانے والی فیکڑی میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔

فائربریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا جبکہ کولنگ کے دوران 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی جس میں فائر فائٹر سمیت 13 افراد زخمی ہوئے چارجاں بحق ہوئے۔

فیکٹری میں آگ کی اطلاع صبح سات بجکر 53 منٹ ہر ملی تھی جس کے بعد پہلی گاڑی کو سات بجکر55 منٹ میں روانہ کردیا گیا تھا جبکہ پہلی گاڑی نیوکراچی فائر اسٹیشن سے روانہ کی گی تھی۔

واقعے میں فائر فائٹرسمیت 83 افراد زخمی ہوئے 4 جاں بحق ہوئے تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے 4 فائرفائٹرزکے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کیا ساتھ ہی سانحہ کی فوری تحقیقات کیلئے سیکرٹری محنت کو ہدایت جاری کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے ڈی جی لیبرکی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جو24 گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی نیو کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لیا اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس بھی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائے اورآئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک گارمنٹس اور دوسری اسپیئر پارٹس کی فیکٹری تھی۔

بدھ کے روز صبح نیو کراچی صنعتی ایریا میں فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔

karachi

Factory Fire

New Karachi