Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر 36 لاکھ روپے لگژری ہاؤس ٹیکس واجب الادا، نوٹس جاری

7 روز میں عمل درآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا، نوٹس
شائع 13 اپريل 2023 12:48pm

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا ہے، اور اس بار انہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔

عمران خان کو نوٹس وصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی، اور نوٹس وصول کرایا۔

نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، اگر 7 روز کے اندرعمل درآمد نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

pti leader

imran khan