Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مرکزی ملزم گرفتار

جعلی کمپنیاں بنا کر ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کا انکشاف
شائع 12 اپريل 2023 09:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم افتخار رسول کی سربراہی میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیا ہے۔

گارڈن ٹاؤن کا رہائشی ملزم افتخار رسول، ملزمان قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ منی لانڈرنگ کرتے تھے۔

ملزم چوہدری افتخار رسول نے 41 جعلی کمپنیاں بنا کر ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

FIA

money laundering