Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

95 فیصد مردم شماری مکمل، کراچی کی آبادی 2017 سے بھی کم

کراچی ڈویژن کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 39 لاکھ شمار کی گئی ہے، ذرائع
شائع 11 اپريل 2023 09:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے باوجود کراچی کی آبادی 2017 سے بھی کم کردی گئی۔

ملک بھر میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری پر سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں اب تک پچیانویں فیصد مردم شماری کے عمل میں کراچی کی آبادی 2017 کی مردم شماری سے بھی کم بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 39 لاکھ شمار کی گئی ہے، حیدرآباد ڈویژن کی 1 کروڑ 10 لاکھ اور لاڑکانہ ڈویژن کی 71 لاکھ شمار کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں جاری مردم شماری کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کی آبادی میں صرف 29 لاکھ کا فرق رہ گیا ہے جب کہ مجموعی طور پر سندھ کی کل آبادی 4 کروڑ 83 لاکھ سے زائد شمار کی گئی ہے۔

karachi

Census 2023