Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا

جعفرایکسپریس مچھ سے لاہور جارہی تھی، لیویز
شائع 11 اپريل 2023 04:13pm

سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر تخریب کاری کی کوشش کی گئی جو خوش قسمتی سے ناکام ہوگئی۔

سبی میں ریلوے لائن پر جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا، حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان لیویز نے بتایا کہ جعفرایکسپریس مچھ سے لاہور جارہی تھی، کہ سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔ تاہم ٹرین گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے صرف ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔