Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں برساتی نالہ نیلام کرکے فروخت کردیا گیا

شہریوں نے انصاف کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کو درخواست دے دی
شائع 11 اپريل 2023 03:04pm

سی ڈی اے نے نیلامی میں 50 فٹ گہرا برساتی نالہ بیچ ڈالا۔

ملک میں آئے روز عجب کرپشن کی غضب کہانیاں سامنے آتی رہی ہیں، اور اس بار ہدف بنا ہے وفاقی دارالحکومت کا 50 فٹ گہرا نالہ، جسے اس کی حفاظت کرنے والوں نے ہی نیلام کر ڈالا۔

اسلام آباد سی ڈی اے نے نیلامی میں50 فٹ گہرا برساتی نالہ بیچ دیا ہے، جس کا انکشاف شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو دی گئی درخواست میں کیا۔

شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو اپنی درخواست میں بتایا کہ رواں سال نیلامی میں ایگروفارم پلاٹ نمبر37 کیلئے بولی دی، دو کروڑ روپے کی بولی کے عوض پلاٹ خریدا، لیکن پلاٹ قطبہ اور بروشر میں درج مقام پر نہیں ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ الاٹ کی گئی جگہ پر 50 فٹ گہرا برساتی نالہ ہے، جس کے اطراف 8 دس دیہاتیوں کے مکانات ہیں، نیلامی سے قبل جگہ سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئی، اور اب کہا جا رہا پلاٹ جہاں اور جدھر کی بنیاد پر نیلام کیا۔

اسلام آباد

CDA