Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر اقتدار کے بنگالی سموسے میں کیا خاص بات ہے

دکاندار کا روزانہ 20 ہزار سمو سے فروخت کرنے کا دعویٰ
شائع 10 اپريل 2023 05:27pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

شہر اقتدار میں بنگالی سموسے کے چرچے ہیں، قیمے والا سموسہ خواتین کا فیورٹ ہے، دکاندار کا دعویٰ ہے کہ وہ روزانہ 20 ہزار سموسے فروخت کرتا ہے۔

رمضان المبارک میں سموسے پکوڑے افطار دستر خوان کی زینت اور رونق سمجھے جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں عصر سے پہلے ہی افطاری کے سامان کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیکس میں روزانہ بیس ہزار سموسے بنانے والے بنگالی کے چرچے ہیں۔ خواتین بھی سموسوں کی دل دادہ ہیں اور قیمے والے سموسے بہت شوق سے کھاتی ہیں۔

شہر اقتدار میں دکانوں اور اسٹالز پر افطار تک سموسے، پکوڑے خریدنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے مختلف اقسام کے سموسے بنا رہے۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے شہری سیکٹر ایف سیکس سموسے خریدنے کےلئے کھچے چلے آتے ہیں۔

Ramadan 2023

Iftar

sehri