Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: قیوم آباد، کے پی ٹی انٹرچینج کسی بھی وقت حادثےکا سبب بن سکتا ہے

انٹرچینج کی مضبوطی برقرار رکھنے والا ستون بھی الگ ہوگیا
شائع 10 اپريل 2023 12:45pm

کراچی کی معروف شاہراہ پر بنے انٹرچینج بھی خطرناک صورت اختیار کرنے لگے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

قیوم آباد کی جانب (کے پی ٹی) انٹرچینج درمیان میں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہا ہے جبکہ اس کی مضبوطی برقرار رکھنے والا سُتون بھی الگ ہوگیا ہے۔

یہ اہم پُل بلوچ کالونی سے ڈیفنس فیز ون اورکورنگی کی جانب جاتا ہے جہاں روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گذرمعمول ہے۔

خیال رہے کہ پُل کے اوپر کچھ حصہ اندر کی جانب دھنس چکا ہے، جبکہ پُل کے نیچے اس کی مضبوطی برقرار رکھنے والا ستون الگ ہوگیا ہے اور سریے الگ نکلے ہوئے ہیں۔

عوام نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو اس کی مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پیش نہ آئے۔

karachi

Qayyumabad

KPT Interchange