Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاک کا جنون، خاتون ون ویلر پولیس کے شکنجے میں آگئی

خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس
شائع 09 اپريل 2023 08:32pm

ٹک ٹاک کے جنون میں مبتلا خاتون ون ویلر پولیس کے شکنجے میں آگئی۔

لاہور میں شوشل میڈیا پر ون ویلنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے جنون میں مبتلا خاتون ون ویلر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے خاتون کو 6 ویلرز سمیت گرفتار کیا۔

lahore police

youth program

One Wheeling Accident