Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے لیے اڑان بھرلی

نیوزی لینڈ کرکرٹ ٹیم کو فل پروف سیکیورٹی دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
شائع 09 اپريل 2023 03:13pm

کیوی ٹیم پاکستان کیلیے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوگئی ہے، اور اسلام آباد پولیس نے مہمان ٹیم کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے لیے اڑان بھرلی ہے، مہمان ٹیم براستہ دبئی منگل کی صبح لاہور پہنچے گی۔

کیوی ٹیم پاکستان کیلیے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوئی، اور مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد پولیس نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران مہمان ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے، اور وجہ بتائی گئی کہ اہلکار مردم شماری، مفت آٹا فراہمی اور مسجد پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جب کہ پی سی بی نے وسائل اور اخراجات بھی فراہم نہیں کیے۔

تاہم آج اسلام آباد پولیس کے آئی جی اکبر ناصر خان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس پوری طرح سے لیس ہے، نیوزی لینڈ کوبھی فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع نے ب تایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے بعد پولیس نے بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اور پہلے میچ کی میزبانی 14 اپریل کو لاہور کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 17 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا جس کا پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

new zealand cricket team

Pak new Zealand