Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، پاکستان میں ایسٹر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

گرجا گھروں میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2023 02:30pm

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار جوش وخروش سے منا رہی ہے۔

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں پاکستان کی سلامتی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ایسٹر کی مناسبت سے لاہور کے کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریبات کے موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ اس موقع پر خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں اور بشپ لاہور ندیم کامران کا کہنا تھا کہ زندگی میں مشکلات سے گھبرانے کی بجائے خدا سے رجوع کرنا چائیے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں مسیحی برادری ایسٹرکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب دنیا کو پرامن بنانے کا عہد کریں جہاں کمیونٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی بھائیوں و بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں یہ دن ہم سب کے لیے ایک ایسی دنیا بنانے کا وسیلہ ثابت ہو جہاں تمام عقائد و کمیونٹیز امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ساتھ رہ سکیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایسٹر پرمسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایسٹرمستحق افراد کو خوشیاں تقسیم کرنے کا نام ہے اور مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے۔

Shehbaz Sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Easter