Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

کل سے درجہ حرارت کم ہوگا لیکن گرمی برقرار رہے گی
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2023 02:46pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

شہرقائد کا پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن کل سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کمی واقع ہوگی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی دن بھر گرم اور خشک رہے گا، شہر میں دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی تاہم یہ شام میں بحال ہوسکتی ہیں۔

آج شہر کا مطلع صاف اور دن بھر تیز دھوپ رہے گی جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

اس وقت ہوا کی سمت شمال مشرقی ہے، شام میں جنوب مغربی سمت سے ہوا چلے گی، کل سے شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہوگی البتہ گرمی برقرار رہے گی۔

موسم کا حال بتانے والے تجزیہ کارجواد میمن نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، گلشن حدید، ملیر، ماڈل کالونی اور دیگرعلاقوں میں درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

جواد میمن نے کہا کہ نمی میں اضافے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 42-43 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم محسوس ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں پچھلے برس کے مقابلے میں ٹھنڈا ہونے کی وجہ تیزی سے موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ہی مغربی ہوائیں ہیں جس کی وجہ سے مارچ کے وسط میں موسم تبدیل ہوا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے درجہ حرارت معمول سے کم ہے۔

جواد میمن نے موسم کے دوبارہ ٹھنڈا ہونے کا امکان نہیں ہے اور عام طوربھی اپریل اور مئی گرم ترین مہینے ہوتے ہیں تاہم موسم تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

karachi

Hot Weather