Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لفٹ مانگنے پر 6 اے ایس ایف اہلکاروں کا تبادلہ، چار احتجاجاً مستعفی

30 ہزار تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا، لفٹ نہیں لیں تو کیا کریں، اہلکاروں کا مؤقف
شائع 08 اپريل 2023 11:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) انتظامیہ نے لفٹ لینے پر 6 اے ایس ایف اہلکاروں کا تبادلہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف اہلکار اسلام آباد کی 26 نمبر چونگی سے ایئر پورٹ کے لیے لفٹ مانگ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق لفٹ لیتے دیکھ کر اعلی ٰحکام نے دیکھا تو فوری نوٹس لیتے ہوئے 6 اہلکاروں کا تبادلہ بلوچستان میں کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تبادلہ ہونے پر 4 اہلکاروں نے احتجاجاً یہ کہہ کر استعفی دیا کہ 30 ہزار تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا، لفٹ نہیں لیں تو کیا کریں۔

اسلام آباد

ASF