Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کی لانڈھی جیل سے 170 افغان قیدی رہا

افغان باشندوں کو براستہ بلوچستان افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا، پولیس
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2023 05:37pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

کراچی کی لانڈھی جیل میں قید ایک سو ستر افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

پاکستانی حکومت کا بڑا اقدام شہر قائد کی لانڈھی جیل میں قید 170 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے قیدیوں کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے تمام افغان باشندوں کو براستہ بلوچستان افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

افغان شہریوں پر غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہائی پانے والے قیدیوں کو بسوں کے ذریعے بلوچستان لے جاکر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

رہائی پانے والے افغان شہریوں نے قید سے آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ جیل میں انھیں کسی قسم کی کوئی تکلیف برداشت نہیں کرنا پڑی جبکہ جیل انتظامیہ کا رویہ بھی ٹھیک رہا۔

Afghan refugees in Pakistan

Malir Jail Karachi

Afghan Taliban Government